رحیم یار خان: پولیس سے مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

رحیم یارخان میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ احمد پور لمہ کے علاقے خان پور میں دو بچوں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو مارے گئے اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سےکلاشنکوف اور تین پستولیں برآمد ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں