کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ کے مہینے کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2023 میں ورکرز ترسیلات 2.53 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ کی ترسیلات 54.49 کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2023 کی ترسیلات فروری کے مقابلے 27.4 فیصد سے زائد رہیں، مارچ میں سعودی عرب سے56 کروڑ اور عرب امارات سے 40کروڑ ڈالربھیجےگئے۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ برطانیہ سے 42 کروڑ اورامریکاسے 31 کروڑ ڈالربھیجےگئے ہیں جب کہ جولائی تا مارچ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4.91 ارب ڈالرپاکستان بھیجے، 9 مہینوں میں سعودی عرب سے 16 فیصد کم ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔
جولائی تا مارچ عرب امارات سے3.60 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، دیگر خلیجی ممالک سے پاکستانیوں نے9 مہینوں میں 2.41 ارب ڈالرپاکستان بھیجے۔
یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 9 مہینوں میں 2.34 ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجی ہیں جب کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 2.28 ارب ڈالر 9 مہینوں میں بھیجے۔
رواں مالی سال کےابتدائی 9 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 20 ارب 52 کروڑڈالررہیں۔
رواں مالی سال 9 مہینوں کی ترسیلات پچھلے مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں سے 11 فیصدکم رہیں، جولائی سے مارچ تک اوسط ماہانہ ترسیلات 2.28 ارب ڈالر رہیں۔