یوکرین کی قید سے 106 روسی فوجیوں کو رہائی مل گئی

یوکرین کی قید سے 106 روسی فوجیوں کو رہائی دے دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے نتیجے میں گزشتہ روز یوکرینی حکام کی جانب سے 106 روسی فوجیوں کو رہا کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ یوکرین کی قید سے رہا 106 روسی فوجیوں کو روسی جہازوں کی مدد سے ماسکو منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکا اعلان 7 مارچ کو کیا گیا تھا، اسی روز روسی وزارت دفاع نے 90 یوکرینی اہلکاروں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے روس کی جانب سے 5 یوکرینی فوجی رہائی کے بعد یوکرین کے حوالے کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں