اسرائیلی فورسز کی فلسطین میں پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کے سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں ماریں۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے کیمپ میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے، چھاپہ مار کارروائی میں اسرائیلی فورسزنے 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 94 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔