اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید کردی۔
ایک بیان نے اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ آئین سے انحراف نہ ہونے دے، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں، آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکرات ہوتے ہیں تو شروعات حکومت کرتی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب کی ذمے داری ہے کہ بحران سے نکلنے کے لیے معاونت کریں۔