سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہےکہ عمران خان پیرانوئڈ ڈلیوژن کا شکار ہیں جس میں آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہر شخص اس کے خلاف سازش کر رہا ہے۔
عمران خان کی طرف سے اپنے خلاف سازش کے الزامات پر حسین حقانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 25 سال میں اپنا اینٹی امریکا امیج بنایا، امریکا کو یہ بتانے کے لیے کسی حسین حقانی کی ضرورت نہیں کہ عمران خان اینٹی امریکا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو ہی نہیں امریکا میں بہت سے افراد سے میرے اچھے تعلقات ہیں، میرا مؤقف وہی ہے جو میں اپنی تحریروں میں لکھتا ہوں کہ پاکستان میں فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے۔
حسین حقانی کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو تو اپنے گھر کی مکھیوں اور مچھروں میں بھی امریکی سازش نظر آتی ہے۔
سابق سفیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی مجھے ادائیگی کرتا ہے تو میری ریسرچ اور میرے مؤقف کے لیے کرتا ہے، میرا موقف بدلنے کے لیے نہیں کرتا۔