بھارت نے برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے فون پر رابطہ کیا اور گزشتہ ماہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرائے جانے پربات چیت کی۔
نریندر مودی نے برطانوی وزیراعظم سے بھارت مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا تھا۔
سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے بھارتی جھنڈا اتارکر خالصتان کا پرچم لگانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔