اسلام آباد: پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت جاری ہے۔
سپریم کورٹ میں ہونے والی ان چیمبر سماعت میں آج بینچ کے تینوں ارکان شریک ہیں جن میں چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر سماعت کررہے ہیں
اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بھی 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ اٹارنی جنرل، سیکرٹری الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام بھی چیمبر میں پیش ہوگئے۔
تینوں ججز اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے فراہم کردہ ریکارڈ کا جائزہ لیں گے جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے ۔
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام دستیاب فنڈز کے بارے میں رپورٹ پیش کرینگے۔
دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت فنڈز کے اجرا کے معاملے میں بے بس ہے،پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈزجاری کرنے کا اختیارہی نہیں دیا۔