اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ پروسیجر بل پر پارلیمنٹ سرنڈر نہیں کرے گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سرنڈر تو نہیں کرے گی کیونکہ ایسے فیصلوں سے عوام میں تاثرخراب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت دیکھےکیا اس طرف جاناچاہیے! پارلیمانی خودمختاری کوکمزورکیا جارہا ہے، ایسا کوئی انہیں کرنے نہیں دے گا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ان اداروں کے اصول بنا سکتی ہے، یہ نہ ہو ہم ایسے ڈیڈ اینڈ پر آجائیں جہاں آئینی راستے بند ہوں۔