پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے مکمل میڈیکل چیک اپ کا حکم

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صوبے بھر میں پولیس ملازمین کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈی پی اوز کے نام مراسلے میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ صحت مند دماغ کے لیے صحت مند جسم ضروری ہے، ہر پولیس ملازم کی ہیلتھ اسکریننگ کےلیے 15مارچ سے 15 اپریل تک وقت مقرر ہے، پولیس ملازمین کے چیک اپ کے لیے ہر ضلع کےاسپتال میں کوآرڈینیٹر تعینات کیے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ کو آرڈینیٹر زٹیسٹ رپورٹیں اور اسکریننگ کے رزلٹ اپڈیٹ کریں گے، کوآرڈینیٹرز بیمار پولیس ملازمین کے علاج اور فالو اپ کے ذمہ دار بھی ہوں گے جب کہ ملازمین کی میڈیکل رپورٹیں سینٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں