کراچی: رضویہ سے اغوا کیا جانیوالا شہری بازیاب، دوست ملوث نکلا

کراچی: پولیس نے رضویہ سوسائٹی سے اغوا کیے جانے والے شہری کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق مغوی کو اس کے دوست نے ہی دو روز قبل تاوان کیلئے اغوا کرایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے اغوا کاروں کو پیسے لیتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ ملزم ساجد علی سے تاوان کے 50 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جب دو ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ اغواکاروں نے پولیس یونیفارم کا استعمال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں