ایران کے معزول بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے دورے پر امریکا سے اسرائیل جاپہنچے۔
رضا پہلوی نے کہا خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور دوستانہ انداز سے مل کر مستقبل بنائیں گے۔
معزول شاہ ایران کے دور میں ایران اور اسرائیل کے قریبی تعلقات تھے۔
واضح رہے کہ انقلاب ایران میں رضا شاہ پہلوی کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور انہیں جلاوطنی اختیار کرنا پڑی تھی، انقلاب ایران سے پہلے رضا پہلوی فوجی اسکول میں تعلیم کے لیے امریکا چلے گئے تھے