بھکر: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔
پولیس نے علی امین گنڈا پور کو سینئر سول جج بھکر کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ علی امین کے خلاف داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔
بعد ازاں عدالت نے داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے علی امین کی راہداری ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے بحث مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے علی امین کو ایک روز کے راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔
علی امین گنڈا پور تھانہ ریس کورس پولیس کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں مطلوب ہیں۔