بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے مطابق آل انڈیا سینیئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف فائنل کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، شبھمن گل ،چتیشور پجارا، ویرات کوہلی اجنکیا رہانے ،کے ایل راہول ،کے ایس بھرت ، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا ،اکشر پٹیل ،شردل ٹھاکر اور محمد شامی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد سراج ،امیش یادیو ،جےدیو اندکٹ بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں