لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو سڑکوں پر آئے بغیر آزادی نہیں ملنی لہٰذا اب آخری کال ہونی چاہیے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی منظم کوشش کی گئی ہے اس سے اندازہ لگالیں کہ پاکستان کتنے بڑے مافیاز میں گِھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنانا ری پبلک ہونے کی ایک اور مثال، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے خلاف چلائی جانے والی مہم ہے، عوام کو سڑکوں پر آئے بغیر آزادی نہیں ملنی، اب آخری کال ہونی چاہیے۔