لندن میراتھن میں شریک ایتھلیٹ کی اسپورٹس مین اسپرٹ سے دنیا متاثر ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق کار حا دثے میں زخمی ہوکر تیاری سے محروم رہنے و الے 35 سال کے ایتھلیٹ ٹام ڈرنن 26.2 میل طویل لندن میراتھن میں 8 گھنٹے 10 منٹ اور 58 سیکنڈ تک دوڑتے رہے، انہوں نے سب سے آخر میں میراتھن مکمل کی مگر ہمت نہیں ہاری ۔
برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈ زشائر کے قصبے بنبری سے تعلق رکھنے والے ٹام ڈرنن گزشتہ سال دسمبر میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے ، زخمی ہونے کے باعث ان کی میراتھن کی تیاری متاثر ہوئی تھی۔
لندن میراتھن مکمل کرنے کے بعد ٹام ڈرنن نے بتایا کہ تقریباً 16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تو ٹخنہ پھرایک پاؤں اور گھٹنہ جواب دے گیا پھر 26 کلو میٹر پر دوسرا گھٹنہ بھی جواب دے گیا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوڑ جاری رکھی۔
شدید تکلیف کے باوجود میراتھن مکمل کرنے پر ٹام ڈرنن کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ 26.2 میل طویل لندن میراتھن کینیا کے کیلون کیپٹم نے اپنے نام کی، دوڑ میں جیو نیوز کے اینکر محمد جنید نے بھی شرکت کی۔