پشاور یونیورسٹی میں 43 دن بعد آج تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔
یونیورسٹی میں سکیورٹی سپروائزر کے قتل کے بعد یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین قلم چھوڑہڑتال پرتھے۔
سکیورٹی سپروائزر کے قتل پر اساتذہ اور ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا اور احتجاجاً کلاسسز کا بھی بائیکاٹ تھا جب کہ احتجاج کے باعث 53 شعبوں کے 17 ہزار طلبہ پڑھائی سے محروم رہے۔