گھوٹکی میں قادرپور لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس گزشتہ درمیانی شب گشت پر تھی کہ قادرپور لنک روڈ پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی، ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرکے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔
تین روز قبل گیمبڑو تھانے کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا گیا تھا۔