اسلام آباد: ڈسکوز نے نیپرا سے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی ایک روپے17 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 3 مئی کوسماعت کرےگی۔
واضح رہے کہ کےالیکٹرک پہلےہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی4 روپے 49 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کررکھی ہے، اس درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کوہوگی۔