گوجرہ: وین اور منی ٹرک میں تصادم،7 مسافر جھلس کر جاں بحق

گوجرہ میں مسافر وین اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے باعث 7 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم حادثہ گوجرہ کے علاقے دھرم کوٹ اسٹاپ پینسرہ روڈ کے قریب پیش آیا، مسافر وین سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں