الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی آج کی ریلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحریری نوٹس بھی بھجوادیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے تحریری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیبر ڈے پر آپ کی قیادت میں لبرٹی چوک سے ناصرباغ تک ریلی نکالنے کا معلوم ہوا، جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیناضروری ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں،امیدوار ریلیوں اور جلسوں سےقبل ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، پیشگی اجازت کے بغیر ریلی نکالنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔