امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ مردم شماری میں توسیع کی خیرات نہیں کراچی کی پوری گنتی چاہیے، کراچی کی آبادی بڑھنے سے اسمبلی سے وڈیروں کی چھٹی ہوجائےگی۔
جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر مردم شماری نامنظور مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ کراچی کی آبادی ساڑھے3کروڑ ہے، ہم ساڑھے تین کروڑ ہی گنوائیں گے۔
انہوں نے کہا کراچی کی آبادی بڑھنے سے اسمبلی سے وڈیروں کی چھٹی ہوجائےگی، تقسیم کرنے والوں پر ہمارے متحد ہونےکا لرزہ طاری ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا لسانی سیاست کرنے والے پیپلزپارٹی کے وڈیرے سندھیوں سے بھی مخلص نہیں۔