گوجرانوالا: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

گوجرانوالا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ اور تنویرصفدرچیمہ کے خلاف مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام ہےکہ ملزمان نےگندم کی فصل تباہ کی، زرعی زمین پرگئی تو تشدد کیا گیا اور اغوا کی کوشش کی گئی، وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایما پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں