امریکا میں گرد کا طوفان، حادثات میں 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست الی نوائے میں گرد کے طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث انٹر اسٹیٹ 55 پر حادثہ پیش آیا جس میں 80 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

الی نوائے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق گرد کے طوفان کے باعث مرکزی شاہراہ پر 60 کاریں اور تقریباً 30 کمرشل گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد دو ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی، طوفان کے دوران تمام گاڑیاں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں