کراچی: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو نے کہا کہ سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔
منور گھانگرو کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 90 ہزار 96، سکھر 62 لاکھ 14ہزار 842 افراد اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59لاکھ 78 ہزار 147 افراد کی مردم شماری ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ میر پور خاص ڈویژن کی آبادی 49لاکھ58 ہزار 562افراد تک پہنچ گئی ہے۔