محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، حب، گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اور گلشن حدید میں بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں کل سے بارشوں کا خاص امکان نہیں اور آنے والے دنوں میں شہر کا موسم خشک رہنےکا امکان ہے جب کہ سندھ میں اگلے دو تین روز کے دوران بارش کا امکان رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کپاس کی فصل کے لیے بہت زیادہ بارشیں نقصان دہ ہوتی ہیں