آئی پی ایل: افغان کرکٹر اور گمبھیر کی کوہلی سے تلخ کلامی،کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی ہوگئی، ساتھی کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔

گزشتہ روز آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے،جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں جب لکھنؤ سپر جائنٹس بیٹنگ کر رہی تھی اس وقت لکھنؤ کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی، تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے۔

ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1653128909087711232%7Ctwgr%5E4d871e406e2880b9f608faad80d48f0cf498b7d5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F326298-

یہ لفظی جنگ یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔

https://twitter.com/Tejastripathi18/status/1653100715605381120?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1653100715605381120%7Ctwgr%5E4d871e406e2880b9f608faad80d48f0cf498b7d5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F326298-

یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی، نوین الحق کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔

میچ ختم ہونے کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔

ایسے میں بظاہر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ویرات اور گمبھیر کی فیلڈ میں ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی ہو، ماضی میں بھی دونوں کرکٹرز میچ کے دوران آپس میں الجھ پڑے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں