وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہینڈلرز کی موجودگی میں الیکشن چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ عمران خان اپنے ہینڈلرز کے لیے کیس بنانے کی خاطر مذاکرات کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اپنے ہینڈلرز کی موجودگی میں الیکشن کرالیں مگر ہم اس کی خواہش کا ایندھن بننے کو تیار نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے آدھے ہینڈلر ریٹائر ہوگئے اور باقی بھی ستمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے، عمران کی کوشش یہ ہے کہ وہ سزاؤں سے بچ سکیں اور کارکنوں کے زور پر عدالت کو مرعوب کر سکیں، عدالتی نظام ان کے سامنے پسپائی بھی اختیار کر رہا ہے، ہمیں ضمانت نہیں ملتی تھی اور عمران خان کو ایک ایک دن میں آٹھ آٹھ ضمانتیں مل جاتی ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ عمران خان کا فیصلہ ہے، یہ اقلیتی فیصلہ ہے اور اسے تو سپریم کورٹ کے اپنے ججوں نے بھی تسلیم نہیں کیا۔