فرانس میں یکم مئی کی ریلیاں پر تشدد احتجاج میں بدل گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پینشن اصلاحات کےخلاف پرتشدد احتجاج کے دوران 108افراد زخمی ہوئے جب کہ 300کےقریب مظاہرین کو حراست میں لے لیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پر تشدد احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی۔