صدر مملکت حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُرامید

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پُر امید ہیں۔

ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین سے کسی صورت انحراف نہیں ہونا چاہیے۔

ٕ
انہوں نے کہا کہ الیکشن تو بہرحال ہونے ہی ہیں، نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں، عوام خود سڑکوں پر نہیں آتے بلکہ سیاست دان انہیں متحرک کرتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے پیسے نہیں لیکن ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، الیکشن کے التوا کے حوالے سے کوئی جواز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں