گوجرانوالہ: پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار ملزم فرار

گوجرانوالہ: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار ملزم فرار ہوگیا۔

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ڈالے پر سوار نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا جس کے بعد ملزمان ملزم سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں