باجوہ نے تمہیں اور تم نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگایا: مریم کا عمران کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ ملک میں’مارشل لا لگادیں’ کا بیان فارن فنڈڈ کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے۔

عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگایا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کے ساتھ جو ظلم ہوا تاریخ میں کسی ملک کے ساتھ نہیں ہوا ، ملک میں’مارشل لا لگادیں’ کا بیان فارن فنڈڈ کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ہمیں لال بتی کے پیچھے لگا رکھا تھا کہ وہ الیکشن کروائيں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں