اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ پارلیمنٹ سے ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔
عابد زبیری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیارات نہیں ہیں کہ وہ سپریم کورٹ سے ریکارڈ مانگ سکے۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ اداروں میں ٹرانسپیرنسی کی بات کرتی ہے، اس لیے ٹرانسپیرنسی کا تقاضا ہے کہ سپریم کورٹ کو اپنے اکاؤنٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کردینے چاہئیں۔