پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت 289 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر حاصل کیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں بھی337 رنز کا ہدف فخر زمان کی شاندار 180 کی اننگز کی بدولت صرف تین وکٹ پر پورا کر کے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے پہلے2 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے، سیریز کا تیسرا میچ آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں