بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارش، اولے اور سیلابی ریلے سمیت مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
انتظامیہ کے مطابق آندھی، بارش، اولے اور سیلابی ریلے کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں، باغات، فصلوں اور سڑکوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا جب کہ چمن میں طوفانی آندھی اور ریت کے طوفان سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب ملتان اور بھکر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ صوبہ سندھ کے علاقے دادو میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے اور آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔