روس کا کیف پر فضائی حملہ، ڈرونز اور میزائل داغ دیے

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے ایک بار پھر شدید بمباری کی جس سے شہر دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مختلف علاقوں کو روسی فضائیہ نے ہدف کا نشانہ بنایا جس سے شہر میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہےکہ روس کی جانب سے 18 میزائل داغے گئے جنہیں ائیر ڈیفنس نے کامیابی سے تباہ کیا جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جب کہ کچھ میزائلوں کا ملبہ وسطی علاقے میں ایک چڑیا گھر پر گرا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ روسی جارحیت میں ڈرونز اور میزائل کا استعمال کیا گیا جن میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ کیف پر روسی حملوں کے دوران شہر کی فضائی سائرن کی آوازوں سے بھی گونجتی رہی۔

یوکرین حکومت کی جانب سے شہریوں کو میزائل حملوں سے خبردار کرتے ہوئے انہیں شیشوں اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں