کراچی: سندھ میں گٹکا بنانے والے کئی کارخانوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سندھ میں گٹکے کی فروخت سےمتعلق پولیس کی اسپیشل برانچ کی رپورٹ جیونیوز نےحاصل کرلی جس کے مطابق کراچی میں 151 گٹکا بنانے والےکارخانے مختلف علاقوں میں ہیں جن میں سے 41 کارخانوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں 733 گٹکافروش موجود ہیں جن میں سے 103کوپولیس کی پشت پناہی حاصل ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد میں گٹکا بنانے کے 523 کارخانے ہیں اور 74 کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ میرپورخاص میں 102،سکھر 35، لاڑکانہ 34 اور شہید بے نظیر آباد میں گٹکا بنانے والے 84 کارخانے ہیں۔