مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان کے ’گڈ ٹو سی یو‘ سے متعلق ریمارکس کی وضاحت پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے سوال کیا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والےکتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کراکر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟
لیگی رہنما نے سوال کیا کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں 10 فیملی ممبرز کو بلائیں،گپیں لگائیں اور سو جائیں؟
اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو ریجسٹرار سے فون کروا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں دس فیملی میمبرز کو بلائیں، گپیں… https://t.co/gqyDDotKNE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2023