پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ ہوگیا جس کے بعد وہ ٹی 20 بلاسٹ میں حصہ لیں گے۔
زمان خان رواں ماہ کے آخر میں ڈربی شائر کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
اس حوالے سے ڈربی شائر کاؤنٹی کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیسر زمان خان بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں۔
𝙕𝘼𝙈𝘼𝙉 𝙆𝙃𝘼𝙉 𝙄𝙎 𝘼 𝙁𝘼𝙇𝘾𝙊𝙉! 💙💛🤎🇵🇰#DCCC have signed Pakistan fast bowler, Zaman Khan, for the Vitality Blast! 🔥
Read ⤵
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) May 16, 2023
زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں، کرکٹر کو ڈیتھ اوور اسپیشلسٹ بھی کہا جاتا ہے۔
فاسٹ بولر نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کے باعث رواں برس افغانستان کی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔