لاہور : پارکنگ تنازع پر کار سوار 2 لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی با اثر خاتون کو اس کے 3 گارڈز سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ مائرہ اور اس کےگارڈز نےلاہور میں سندر کے علاقے میں چند روز قبل 2 بہنوں فضا اور اقصیٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پرآئی تھی۔
پولیس نے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شناخت کرکےگرفتارکیا جس میں تشدد کرنے والی خاتون اور اس کے 3گارڈز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
چند روز قبل پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے نجی سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ کار میں بیٹھی 2 لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق جھگڑاگاڑی پارک کرنے پر شروع ہوا، ملزمہ خاتون کی شناخت مائرہ افتخار کے نام سے ہوئی