ریڈیو پاکستان پشاور میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ خان کو علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو احتجاج کے دوران پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگادی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان پر دھاوا بولنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اس سے قبل ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا، پولیس نے ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ بھی برآمدکرلیا ہے۔