امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اور ساتھ ہی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ بھی کیا گیا۔
امریکا کی مختلف ریاستوں میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اراکین کانگریس کو خط لکھ کر اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کا عزم کیا گیا۔
اسی حوالے سے امریکی ریاست ٹیکساس میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اور ساتھ ہی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ بھی کیا گیا۔
ادھر نیویارک میں بھی افواج پاکستان کی حمایت میں تقریب کی گئی اور شرکا نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن اور فوج کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کی صورتحال کو جواز بنا کر وزیراعظم ٹروڈو کو خط لکھنے والے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ مشکل میں پھنس گئے۔
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے حامیوں نے 16 اراکین پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا اور اگلے الیکشن میں حریف امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔