سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکی ریاست مونٹانا میں پابندی روکنے کے لیے امریکی وفاقی عدالت میں مقدمہ کر دیا۔
گزشتہ دنوں مونٹانا امریکا کی پہلی ریاست بنی جہاں عام شہریوں کی ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر مکمل پابندی کے قانون پر دستخط کیے گئے۔
مونٹانا کے گورنر Greg Gianforte نے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی کے ریاستی قانون پر دستخط کیے، اس قانون کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔
تاہم ٹک ٹاک نے امریکی ریاست کے اس قانون کو امریکا کی وفاقی عدالت میں چیلنج کر دیا۔
ٹک ٹاک حکام نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایپلی کیشن پر پابندی آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہوگی، ریاست نے بے بنیاد قیاس آرائیوں پر غیرمعمولی اقدامات کیے۔
گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک صارفین نے بھی پابندی رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔