کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی انوکھی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بنگوار نومنتخب ارکان سے انگریزی میں حلف لیتے رہے تاہم امیر جماعت اسلامی کراچی حا فظ نعیم سمیت دیگر اردو میں جملے ادا کرتے رہے، کسی کو کچھ سمجھ نہ آ سکی۔
انگریزی میں حلف اٹھانے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر کی تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ انگریزی میں نہیں اردو میں حلف لیں، اردو کو عزت دیں مگر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بنگوار نے انگریزی میں ہی حلف لینے پر اصرار کیا اور کہا کہ اردو، سندھی اور انگریزی کے آپشنز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے تمام اضلاع میں یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا تھا۔