محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے نواز شریف کڈنی اسپتال سوات میں غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اسپتال میں پی ٹی آئی کے دورحکومت میں 66 افراد کی بھرتیاں غیرقانونی طور پر کی گئی تھیں، غیرقانونی بھرتیوں میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز ملوث ہیں۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہےکہ سابق وزیرڈاکٹر امجد ، سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی ، نادیہ بشیر ، فضل حکیم خان اور عزیزالہ گران سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی مقدمہ میں نامزد ہیں، مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر و اراکین اسمبلی اور محکمہ صحت ملازمین بھی شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔