پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے ڈیپوٹیشن پر آئے تھے: بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ایک ووٹ بھی نہیں کاٹ سکتی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، کروڑوں لوگ ان کے ساتھ ہیں، ہم کاغذی شیر کی طرح چھپے ہوئے نہیں بلکہ میدان میں ہیں، یہ ہمارا ملک ہے اسے ٹھیک کریں گے۔


پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے، پارٹی چھوڑ کے جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں