تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہرحربہ ناکام ہوا، عسکری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، عمران خان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہوسکتے ہیں پاکستانی کے نہیں، جائزہ لیا جا رہا ہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے، ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا، کون سا جرم ہے جو 9 مئی کونہیں ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں