پی ٹی آئی کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

‏سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرحیدر علی کل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں