پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی

حریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی۔

سابق وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے گھر چوتھا چھاپہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں جس پر میرے والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کے بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں جب کہ یہ بیان دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی‘۔


پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ’میرے والد میاں محمد اظہر نے ساری عمر ایمانداری سے اعلیٰ عہدوں پر ملک کی خدمت کی اور ان کے والد میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے، انہوں نے جالندھر شہر میں اپنا تمام کاروبار اور جائیداد چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا، ریاست اگر آج ایسے بزرگ شہریوں کو بیٹیوں کی دھمکیاں دینے پر مجبور ہو چکی ہے تو یہ بھی کسی سانحہ سے کم نہیں۔

واضح رہے حماد اظہر پر بھی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی طرح گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں