کراچی چڑیا گھر: ہتھنی مدھوبالا سے متعلق انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر کے مؤقف میں تضاد

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی مدھوبالا سے متعلق انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا۔

ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے بعد سے ہی چڑیا گھر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے کہا کہ ہتھنی مدھوبالا کی صحت تسلی بخش نہیں ہے، اس کے جسم میں انفیکشن کا پتہ چلا ہے جب کہ ڈائریکٹر زو کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ہتھنی مدھوبالا صحت مند ہے۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا کہ ہتھنی مدھوبالا ظاہری طور پر تندرست ہے تاہم میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہی اس کی صحت سے متعلق مزید کچھ کہا جاسکے گا۔

دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے ہتھنی مدھوبالا کو 27 جون تک سفاری پارک منتقل کرنے کا وقت بھی دے دیا گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر مدھوبالا کے جسم میں کسی قسم کا انفیکشن ہے تو ایسی صورت میں اسے سفاری پارک منتقل کرنا کیا وہاں موجود دیگر جانوروں کی صحت نقصان دہ نہیں ہوگا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں